جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ
جلال آباد: افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ویزا کے عمل کے لئے ویزا ٹوکن حاصل کرنے کے لئے خواتین اور بوڑھے سمیت تقریبا 3500 افغانی آج صبح جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر جمع ہوئے۔
جونہی قونصل خانے کی کھڑکی کھولی تو لوگوں کا ہجوم ٹوکن کی تلاش کے لئے پہنچ گیا اور بھگدڑ مچ گئی اور کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایک مقامی افغان عہدے دار نے رائٹرز کو بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں بزرگ شہریوں میں زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں افغان شہری موسم سرما کے دوران علاج معالجے ، تعلیم ، کاروبار اور تجارت کے لئے پاکستان کا رخ کرتے ہیں
جبکہ پاکستان میں اب بھی افغان مہاجرین کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not link any spam in the comment box