اگر آج امریکی الیکشن کو دیکھا جائے تو حالات پاکستان جیسے ہی نظرآتے ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 3 امریکی ریاستوں مشی گن، پنسیلوینیا اور جارجیا کے بعد چوتھی ریاست نیواڈا میں بھی کیس دائر کرنے کا اعلان کیاہے۔
امریکی ریاست جارجیا اور مشی گن میں عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ
کی ٹیم کے الزاماتک کو رد کر دیا۔
پنسیلوینیا اور مشی گن میں دونوں پارٹیوں کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔نیویارک میں احتجاج کرنے والے۶50 افراد کو پولیس نے حراست
میں لےلیا
مشی گن کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلہ آج (جمعے کو) جاری
کیا جانے کا امکان ہے، مشی گن میں ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق بائیڈن کو برتری حاصل ہے۔
جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قانونی ووٹوں
کی گنتی کی جائےتو میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکا ہوں، ڈیموکریٹس اگر الیکشن چوری
نہ کرتے توجیت میری ہی ہوتی۔
آج صدرٹرمپ نےبھی الزام لگایاہے کہ الیکشن میں ملی بھگت
سےدھاندلی کی گئی، مجھے دھوکہ دہی کے ذریعے الیکشن سے باہر کیا جا رہا ہے،جبکہ
ہمارا مقصد ملک کی خدمت اور سالمیت کو قائم کرنا ہے۔
آج امریکاجیسے
ترقی یافتہ ملک میں بھی صدارتی انتخابات میں پولنگ کے 2 دن بعد بھی نتائج مکمل نہ
ہو سکے، امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج غیر معمولی طور پر التواء کا شکار ہونے
کی ایک وجہ کرونا بھی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not link any spam in the comment box